حدثنا عبيد بن إسماعيل ، حدثنا أبو أسامة ، عن هشام ، عن أبيه ، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت قال النبي صلى الله عليه وسلم " اقتلوا ذا الطفيتين ، فإنه يلتمس البصر ، ويصيب الحبل ". تابعه حماد بن سلمة: أبا أسامة.
ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جس سانپ کے سر پر دو نقطے ہوتے ہیں ، انہیں مار ڈالا کرو ، کیونکہ وہ اندھا بنا دیتے ہیں اور حمل کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ابواسامہ کے ساتھ اس کو حماد بن سلمہ نے بھی روایت کیا ۔
No comments:
Post a Comment