حدثني إبراهيم بن حمزة ، قال حدثني ابن أبي حازم ، عن يزيد ، عن محمد بن إبراهيم ، عن عيسى بن طلحة ، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " إذا استيقظ ـ أراه ـ أحدكم من منامه فتوضأ فليستنثر ثلاثا ، فإن الشيطان يبيت على خيشومه ".
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا ، کہا مجھ سے ابن ابی حازم نے بیان کیا ، ان سے یزید نے ، ان سے محمد بن ابراہیم نے ، ان سے عیسیٰ بن طلحہ نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جب کوئی شخص سو کر اٹھے اور پھر وضو کرے تو تین مرتبہ ناک جھاڑے ، کیونکہ شیطان رات بھر اس کی ناک کے نتھنے پر بیٹھا رہتا ہے ۔ ( جس سے آدمی پر سستی غالب آجاتی ہے ۔ پس ناک جھاڑنے سے وہ سستی دور ہو جائے گی ) ۔
No comments:
Post a Comment