حدثنا موسى ، حدثنا جرير ، حدثنا أبو رجاء ، عن سمرة ، قال قال النبي صلى الله عليه وسلم " رأيت الليلة رجلين أتياني قالا الذي يوقد النار مالك خازن النار ، وأنا جبريل ، وهذا ميكائيل ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ، ان سے ابورجاء نے بیان کیا ، ان سے سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میں نے آج رات ( خواب میں ) دیکھا کہ دو شخص میرے پاس آئے ۔ ان دونوں نے مجھے بتایا کہ وہ جو آگ جلا رہا ہے ۔ وہ جہنم کا داروغہ مالک نامی فرشتہ ہے ۔ میں جبرائیل ہوں اور یہ میکائیل ہیں ۔
No comments:
Post a Comment