حدثنا علي بن عبد الله ، أخبرنا ابن علية ، عن علي بن المبارك ، حدثنا يحيى بن أبي كثير ، عن محمد بن إبراهيم بن الحارث ، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن ، كانت بينه وبين أناس خصومة في أرض ، فدخل على عائشة فذكر لها ذلك ، فقالت يا أبا سلمة اجتنب الأرض ، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " من ظلم قيد شبر طوقه من سبع أرضين ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم کو اسماعیل بن علیہ نے خبر دی ، انہیں علی بن مبارک نے کہا ، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا ، ان سے محمد بن ابراہیم بن حارث نے ، ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے
ان کا ایک دوسرے صاحب سے ایک زمین کے بارے میں جھگڑا تھا ۔ وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے واقعہ بیان کیا ۔ انہوں نے ( جواب میں ) فرمایا ، ابوسلمہ ! کسی کی زمین ( کے ناحق لینے ) سے بچو ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر ایک بالشت کے برابر بھی کسی نے ( زمین کے بارے میں ) ظلم کیا تو ( قیامت کے دن ) ساتھ زمینوں کا طوق اسے پہنایا جائے گا ۔
No comments:
Post a Comment