حدثنا عبد الله بن يوسف ، قال أخبرنا مالك ، عن ابن شهاب ، عن سعيد بن المسيب ، عن أبي هريرة ، أن سائلا ، سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الصلاة في ثوب واحد فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " أولكلكم ثوبان ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہمیں امام مالک نے ابن شہاب کے حوالہ سے خبر دی ، وہ سعید بن مسیب سے نقل کرتے ہیں ، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ
ایک پوچھنے والے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( کچھ برا نہیں ) بھلا کیا تم سب میں ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہیں ؟
No comments:
Post a Comment