حدثنا موسى بن إسماعيل ، قال حدثنا همام ، قال حدثنا قتادة ، قال حدثتني معاذة ، أن امرأة ، قالت لعائشة أتجزي إحدانا صلاتها إذا طهرت فقالت أحرورية أنت كنا نحيض مع النبي صلى الله عليه وسلم فلا يأمرنا به. أو قالت فلا نفعله.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے ، کہا ہم سے قتادہ نے ، کہا مجھ سے معاذہ بنت عبداللہ نے کہ ایک عورت نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ
جس زمانہ میں ہم پاک رہتے ہیں ۔ ( حیض سے ) کیا ہمارے لیے اسی زمانہ کی نماز کافی ہے ۔ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ کیا تم حروریہ ہو ؟ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حائضہ ہوتی تھیں اور آپ ہمیں نماز کا حکم نہیں دیتے تھے ۔ یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ فرمایا کہ ہم نماز نہیں پڑھتی تھیں ۔
No comments:
Post a Comment