حدثنا مسدد ، قال حدثنا حماد ، عن عبيد الله بن أبي بكر ، عن أنس بن مالك ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " إن الله ـ عز وجل ـ وكل بالرحم ملكا يقول يا رب نطفة ، يا رب علقة ، يا رب مضغة. فإذا أراد أن يقضي خلقه قال أذكر أم أنثى شقي أم سعيد فما الرزق والأجل فيكتب في بطن أمه ".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے عبیداللہ بن ابی بکر کے واسطے سے ، وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رحم مادر میں اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ مقرر کیا ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ اے رب ! اب یہ نطفة ہے ، اے رب ! اب یہ علقة ہو گیا ہے ، اے رب ! اب یہ مضغة ہو گیا ہے ۔ پھر جب خدا چاہتا ہے کہ اس کی خلقت پوری کرے تو کہتا ہے کہ مذکر یا مونث ، بدبخت ہے یا نیک بخت ، روزی کتنی مقدر ہے اور عمر کتنی ۔ پس ماں کے پیٹ ہی میں یہ تمام باتیں فرشتہ لکھ دیتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment