Sunday, 29 January 2017

Sahih Bukhari Hadith No 160

 وعن إبراهيم ،‏‏‏‏ قال قال صالح بن كيسان قال ابن شهاب ولكن عروة يحدث عن حمران ،‏‏‏‏ ‏‏ ‏‏‏‏ فلما توضأ عثمان قال ألا أحدثكم حديثا لولا آية ما حدثتكموه ،‏‏‏‏ سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ لا يتوضأ رجل فيحسن وضوءه ،‏‏‏‏ ويصلي الصلاة إلا غفر له ما بينه وبين الصلاة حتى يصليها ‏"‏‏.‏ قال عروة الآية ‏ {‏ إن الذين يكتمون ما أنزلنا من البينات‏}‏‏.‏
اور روایت کی عبدالعزیز نے ابراہیم سے ، انھوں نے صالح بن کیسان سے ، انھوں نے ابن شہاب سے ، لیکن عروہ حمران سے روایت کرتے ہیں کہ
جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کیا تو فرمایا میں تم کو ایک حدیث سناتا ہوں ، اگر قرآن پاک کی ایک آیت ( نازل ) نہ ہوتی تو میں یہ حدیث تم کو نہ سناتا ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جب بھی کوئی شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے اور ( خلوص کے ساتھ ) نماز پڑھتا ہے تو اس کے ایک نماز سے دوسری نماز کے پڑھنے تک کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ۔ عروہ کہتے ہیں وہ آیت یہ ہے إن الذين يكتمون ما أنزلنا من البينات‏ ( جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ) جو لوگ اللہ کی اس نازل کی ہوئی ہدایت کو چھپاتے ہیں جو اس نے لوگوں کے لیے اپنی کتاب میں بیان کی ہے ۔ ان پر اللہ کی لعنت ہے اور ( دوسرے ) لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے ۔

No comments:

Post a Comment