حدثنا يعقوب بن إبراهيم ، قال حدثنا يزيد بن هارون ، قال أخبرنا يحيى ، عن محمد بن يحيى بن حبان ، أن عمه ، واسع بن حبان ، أخبره أن عبد الله بن عمر أخبره قال لقد ظهرت ذات يوم على ظهر بيتنا ، فرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم قاعدا على لبنتين مستقبل بيت المقدس.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ، ہمیں یحییٰ نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے خبر دی ، انہیں ان کے چچا واسع بن حبان نے بتلایا ، انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی ، وہ کہتے ہیں کہ
ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا ، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو اینٹوں پر ( قضاء حاجت کے وقت ) بیت المقدس کی طرف منہ کئے ہوئے نظر آئے ۔
No comments:
Post a Comment