حدثنا عبد الله بن محمد ، قال حدثنا هاشم بن القاسم ، قال حدثنا ورقاء ، عن عبيد الله بن أبي يزيد ، عن ابن عباس ، أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل الخلاء ، فوضعت له وضوءا قال " من وضع هذا ". فأخبر فقال " اللهم فقهه في الدين ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ہاشم ابن القاسم نے ، کہا کہ ان سے ورقاء بن یشکری نے عبیداللہ بن ابی یزید سے نقل کیا ، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں تشریف لے گئے ۔ میں نے ( بیت الخلاء کے قریب ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا ۔ ( باہر نکل کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کس نے رکھا ؟ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا گیا تو آپ نے ( میرے لیے دعا کی اور ) فرمایا اللهم فقهه في الدين اے اللہ ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرمائیو ۔
No comments:
Post a Comment