حدثنا سعيد بن أبي مريم ، قال أخبرنا نافع بن عمر ، قال حدثني ابن أبي مليكة ، أن عائشة ، زوج النبي صلى الله عليه وسلم كانت لا تسمع شيئا لا تعرفه إلا راجعت فيه حتى تعرفه ، وأن النبي صلى الله عليه وسلم قال " من حوسب عذب ". قالت عائشة فقلت أو ليس يقول الله تعالى { فسوف يحاسب حسابا يسيرا} قالت فقال " إنما ذلك العرض ، ولكن من نوقش الحساب يهلك ".
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، انہیں نافع بن عمر نے خبر دی ، انہیں ابن ابی ملیکہ نے بتلایا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب کوئی ایسی باتیں سنتیں جس کو سمجھ نہ پاتیں تو دوبارہ اس کو معلوم کرتیں تاکہ سمجھ لیں ۔ چنانچہ ( ایک مرتبہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس سے حساب لیا گیا اسے عذاب کیا جائے گا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ( یہ سن کر ) میں نے کہا کہ کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ صرف ( اللہ کے دربار میں ) پیشی کا ذکر ہے ۔ لیکن جس کے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی ( سمجھو ) وہ غارت ہو گیا ۔
No comments:
Post a Comment