حدثنا عبدان ، قال أخبرنا عبد الله ، قال أخبرنا عمرو بن ميمون الجزري ، عن سليمان بن يسار ، عن عائشة ، قالت كنت أغسل الجنابة من ثوب النبي صلى الله عليه وسلم ، فيخرج إلى الصلاة ، وإن بقع الماء في ثوبه.
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا مجھے عبداللہ ابن مبارک نے خبر دی ، کہا مجھے عمرو بن میمون الجزری نے بتلایا ، وہ سلیمان بن یسار سے ، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ۔ آپ فرماتی ہیں کہ
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے جنابت کو دھوتی تھی ۔ پھر ( اس کو پہن کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور پانی کے دھبے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے میں ہوتے تھے ۔
No comments:
Post a Comment