حدثنا عبدان ، قال أخبرنا عبد الله ، قال أخبرنا يحيى بن سعيد ، قال سمعت أنس بن مالك ، عن النبي صلى الله عليه وسلم. ۔
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہمیں عبداللہ نے خبر دی ، کہا ہمیں یحییٰ بن سعید نے خبر دی ، کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ
ایک دیہاتی شخص آیا اور اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کر دیا ۔ لوگوں نے اس کو منع کیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا ۔ جب وہ پیشاب کر کے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( کے پیشاب ) پر ایک ڈول پانی بہانے کا حکم دیا ۔ چنانچہ بہا دیا گیا ۔
حدثنا خالد قال: وحدثنا سليمان ، عن يحيى بن سعيد قال: سمعت أنس بن مالك قال: جاء أعرابي ، فبال في طائفة المسجد ، فزجره الناس ، فنهاهم النبي صلى الله عليه وسلم ، فلما قضى بوله ، أمر النبي صلى الله عليه وسلم بذنوب من ماء ، فأهريق عليه.
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سلیمان نے یحییٰ بن سعید کے واسطے سے بیان کیا ، کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے ہیں کہ
ایک دیہاتی شخص آیا اور اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کر دیا ۔ لوگوں نے اس کو منع کیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا ۔ جب وہ پیشاب کر کے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( کے پیشاب ) پر ایک ڈول پانی بہانے کا حکم دیا ۔ چنانچہ بہا دیا گیا ۔
No comments:
Post a Comment