حدثنا محمد بن يوسف ، قال حدثنا سفيان ، عن عمرو بن عامر ، قال سمعت أنسا ، ح قال وحدثنا مسدد ، قال حدثنا يحيى ، عن سفيان ، قال حدثني عمرو بن عامر ، عن أنس ، قال كان النبي صلى الله عليه وسلم يتوضأ عند كل صلاة. قلت كيف كنتم تصنعون قال يجزئ أحدنا الوضوء ما لم يحدث.
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے عمرو بن عامر کے واسطے سے بیان کیا ، کہا میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا ۔ ( دوسری سند سے ) ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے ، وہ سفیان سے روایت کرتے ہیں ، ان سے عمرو بن عامر نے بیان کیا ، وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ۔ انھوں نے فرمایا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لیے نیا وضو فرمایا کرتے تھے ۔ میں نے کہا تم لوگ کس طرح کرتے تھے ، کہنے لگے ہم میں سے ہر ایک کو اس کا وضو اس وقت تک کافی ہوتا ، جب تک کوئی وضو توڑنے والی چیز پیش نہ آ جاتی ۔ ( یعنی پیشاب ، پاخانہ ، یا نیند وغیرہ ) ۔
No comments:
Post a Comment