حدثنا يحيى بن بكير ، وقتيبة ، قالا حدثنا الليث ، عن عقيل ، عن ابن شهاب ، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، عن ابن عباس ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم شرب لبنا ، فمضمض وقال " إن له دسما ". تابعه يونس وصالح بن كيسان عن الزهري.
ہم سے یحییٰ بن بکیر اور قتیبہ نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ، وہ عقیل سے ، وہ ابن شہاب سے ، وہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے ، وہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا ، پھر کلی کی اور فرمایا اس میں چکنائی ہوتی ہے ۔ اس حدیث میں عقیل کی یونس اور صالح بن کیسان نے زہری سے متابعت کی ہے ۔
No comments:
Post a Comment