حدثنا يحيى بن بكير ، قال حدثنا الليث ، عن عقيل ، عن ابن شهاب ، قال أخبرني جعفر بن عمرو بن أمية ، أن أباه ، أخبره أنه ، رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم يحتز من كتف شاة ، فدعي إلى الصلاة فألقى السكين فصلى ولم يتوضأ.
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہا ہمیں لیث نے عقیل سے خبر دی ، وہ ابن شہاب سے روایت کرتے ہیں ، انہیں جعفر بن عمرو بن امیہ نے اپنے باپ عمرو سے خبر دی کہ
انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے شانہ سے کاٹ کاٹ کر کھا رہے تھے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے بلائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری ڈال دی اور نماز پڑھی ، نیا وضو نہیں کیا ۔
No comments:
Post a Comment