Sunday, 5 November 2017

Jamia Tirmizi Hadith no 3476

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدَبٍ الْبَجَلِيِّ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَدَمِيَتْ أُصْبُعُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ قَالَ وَأَبْطَأَ عَلَيْهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ الْمُشْرِکُونَ قَدْ وُدِّعَ مُحَمَّدٌ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَمَا قَلَی قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ
ابن ابی عمر، سفیان بن عیینہ، اسود بن قیس، جندب بجلی، حضرت جندب بجلی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک نماز میں تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگلی سے خون نکل آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمی فرمایا تو ایک انگلی ہے۔ تجھ سے اللہ کی راہ میں اس تکلیف کی وجہ سے خون نکل آیا ہے راوی کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جبرائیل علیہ السلام نہ آئے تو مشرکین کہنے لے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھوڑ دیا گیا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی (مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى) 93۔ الضحی:3) (آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔ ) یہ حدیث صحیح ہے۔ شعبہ او ثوری اس حدیث کو اسود بن قیس سے نقل کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment