Tuesday, 24 October 2017

Jamia Tirmizi Hadith No 2377


حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَرَقَةَ فَقَالَتْ لَهُ خَدِيجَةُ إِنَّهُ کَانَ صَدَّقَکَ وَلَکِنَّهُ مَاتَ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيتُهُ فِي الْمَنَامِ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بَيَاضٌ وَلَوْ کَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَکَانَ عَلَيْهِ لِبَاسٌ غَيْرُ ذَلِکَ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَعُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَيْسَ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ بِالْقَوِيِّ
ابوموسی انصاری، یونس بن بکیر، عثمان بن عبدالرحمن، زہری، عروة، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے متعلق پوچھا گیا تو خدیجہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی تصدیق کی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان سے پہلے وہ انتقال کر گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے وہ خواب میں دکھائے گئے تو ان کے بدن پر سفید رنگ کے کپڑے تھے اگر وہ دوزخی ہوتے تو کسی اور رنگ کے کپڑے ہوتے یہ حدیث غریب ہے اور عثمان بن عبدالرحمن محدیثن کے نزدیک قوی نہیں

No comments:

Post a Comment