حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ مَنْ رَأَی مِنْکُمْ رُؤْيَا فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا رَأَيْتُ کَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنْ السَّمَائِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَکْرٍ فَرَجَحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَکْرٍ وَوُزِنَ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ فَرَجَحَ أَبُو بَکْرٍ وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ فَرَأَيْنَا الْکَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمد بن بشار، انصاری، اشعث، حسن، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تم میں سے کسی نے خواب دیکھا ہے ایک شخص نے عرض کیا جی ہاں میں نے دیکھا ہے کہ آسمان سے ایک ترازو اتارا گیا ہے پھر آپ اور ابوبکر کا وزن کیا گیا آپ زیادہ وزنی تھے ابوبکر اور عمر اور عثمان کو وزن کیا گیا تو عمر بھاری تھے پھر ترازو اٹھا لیا گیا راوی کہتے ہیں کہ یہ خواب سننے کے بعد ہم نے آپ کے چہرے پر ناپسندیدگی کے آثار دیکھے یہ حدیث حسن صحیح ہے
No comments:
Post a Comment