محمد بن عمر بن عطاء کہتے ہیں کہ
میں نے اپنی بیٹی کا نام برہ رکھا ، تو زینب بنت ابی سلمہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نام سے منع کیا ہے اور میرا نام بھی برہ تھا ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی تعریف مت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم میں بہتر کون ہے ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ پھر ہم اس کا کیا نام رکھیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زینب رکھو ۔
No comments:
Post a Comment