سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میری بیٹی دلہن بنی ہے اور خسرہ کی بیماری سے اس کے بال گر گئے ہیں ، تو کیا میں اس کے بالوں میں جوڑ لگا دوں ؟ ( یعنی مصنوعی بال وغیرہ جو بازار میں ملتے ہیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ( بالوں میں ) جوڑ لگانے اور لگوانے والی پر لعنت کی ہے ۔
No comments:
Post a Comment