Sunday, 7 May 2017

Sahih Muslim Hadith No 63

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ہے ( یہ تشبیہ ہے کہ اسلام کو ایک گھر کی مانند سمجھو یا ایک چھت کی مانند کہ جس میں پانچ ستون ہوں ) اللہ جل جلالہ کی توحید ( وحدانیت کی گواہی دینا ) نماز کو قائم کرنا ، زکوٰۃ دینا ، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا ۔ ایک شخص بولا کہ حج اور رمضان کے روزے رکھنا ( یعنی حج کو پہلے کیا اور روزوں کو بعد ) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا رمضان کے روزے اور حج ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں ہی سنا ہے ۔

No comments:

Post a Comment