Sunday, 7 May 2017

Sahih Muslim Hadith No 58

شعبی سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ
جو غلام اپنے مالک سے بھاگ جائے تو وہ کافر ہو گیا ( یہاں کفر سے مراد ناشکری ہے کیونکہ اس نے مالک کا حق ادا نہ کیا ) جب تک لوٹ کر ان کے پاس نہ آئے ۔ منصور نے کہا کہ اللہ کی قسم یہ حدیث تو مرفوعاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے لیکن ( میں نے یہاں مرفوعاً بیان نہیں کی بلکہ سیدنا جریر کا قول بتایا ) مجھے برا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حدیث مجھ سے اس جگہ بصرہ میں بیان کی جائے ۔

No comments:

Post a Comment