Sunday, 7 May 2017

Sahih Muslim Hadith No 236

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کون سی بنائی گئی ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجدالحرام ( یعنی خانہ کعبہ ) ۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کون سی ؟ ( مسجد بنائی گئی تو ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجدالاقصیٰ ( یعنی بیت المقدس ) ۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے ۔

No comments:

Post a Comment