ہمام سے روایت ہے کہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا ، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا ۔ لوگوں نے کہا کہ تم ایسا کرتے ہو ؟ انہوں نے کہا ہاں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا ، پھر وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا ۔ اعمش نے کہا کہ ابراہیم نے کہا کہ لوگوں کو یہ حدیث بہت بھلی معلوم ہوتی تھی کیونکہ جریر سورۃ المائدہ ( جس میں وضو میں پاؤں دھونے کا بیان ہے ) کے اترنے کے بعد مسلمان ہوئے تھے ۔
No comments:
Post a Comment