حدثنا ابن مقاتل ، أخبرنا عبد الله ، أخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن هند بنت الحارث ، عن أم سلمة ـ رضى الله عنها ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم استيقظ ليلة فقال " سبحان الله ماذا أنزل الليلة من الفتنة ، ماذا أنزل من الخزائن من يوقظ صواحب الحجرات ، يا رب كاسية في الدنيا عارية في الآخرة ".
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، انہیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہیں معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں ہند بنت حارث نے اور انہیں ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات جاگے تو فرمایا سبحان اللہ ! آج رات کیا کیا بلائیں اتری ہیں اور ساتھ ہی ( رحمت اور عنایت کے ) کیسے خزانے نازل ہوئے ہیں ۔ ان حجرے والیوں ( ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہن ) کو کوئی جگانے والا ہے افسوس ! کہ دنیا میں بہت سی کپڑے پہننے والی عورتیں آخرت میں ننگی ہوں گی ۔
No comments:
Post a Comment