حدثنا محمد بن كثير ، قال أخبرنا سفيان ، عن الأسود بن قيس ، عن جندب بن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ قال احتبس جبريل صلى الله عليه وسلم على النبي صلى الله عليه وسلم فقالت امرأة من قريش أبطأ عليه شيطانه. فنزلت { والضحى * والليل إذا سجى * ما ودعك ربك وما قلى}
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں سفیان ثوری نے اسود بن قیس سے خبر دی ، ان سے جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ
جبرائیل علیہ السلام ( ایک مرتبہ چند دنوں تک ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ( وحی لے کر ) نہیں آئے تو قریش کی ایک عورت ( ام جمیل ابولہب کی بیوی ) نے کہا کہ اب اس کے شیطان نے اس کے پاس آنے سے دیر لگائی ۔ اس پر یہ سورت اتری والضحى * والليل إذا سجى * ما ودعك ربك وما قلى ۔
No comments:
Post a Comment