حدثنا الحسن بن محمد ، قال حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري ، قال حدثني أبي عبد الله بن المثنى ، عن ثمامة بن عبد الله بن أنس ، عن أنس ، أن عمر بن الخطاب ـ رضى الله عنه ـ كان إذا قحطوا استسقى بالعباس بن عبد المطلب فقال اللهم إنا كنا نتوسل إليك بنبينا فتسقينا وإنا نتوسل إليك بعم نبينا فاسقنا. قال فيسقون.
ہم سے حسن بن محمد بن صباح نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے محمد بن عبداللہ بن مثنی انصاری نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے میرے باپ عبداللہ بن مثنی نے بیان کیا ، ان سے ثمامہ بن عبداللہ بن انس رضی اللہ عنہ نے ، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ
جب کبھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں قحط پڑتا تو عمر رضی اللہ عنہ حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے وسیلہ سے دعا کرتے اور فرماتے کہ اے اللہ ! پہلے ہم تیرے پاس اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لایا کرتے تھے ۔ تو ، تو پانی برساتا تھا ۔ اب ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کو وسیلہ بناتے ہیں تو ، تو ہم پر پانی برسا ۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ چنانچہ بارش خوب ہی برسی ۔
No comments:
Post a Comment