وقال إسحاق بن إبراهيم أخبرنا المغيرة بن سلمة ، حدثنا وهيب ، عن أبي حازم ، عن سهل بن سعد ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " إن في الجنة لشجرة يسير الراكب في ظلها مائة عام ، لا يقطعها ".
اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو مغیرہ بن سلمہ نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ، ان سے ابوحازم نے بیان کیا ، ان سے سہلبنسعد رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جنت میں ایک درخت ہے جس کے سایہ میں سوار سو سال تک چلنے کے بعد بھی اسے طے نہیں کر سکے گا “ ۔
No comments:
Post a Comment