حدثني عبد الله بن محمد ، حدثنا معاوية بن عمرو ، حدثنا أبو إسحاق ، عن حميد ، قال سمعت أنسا ، يقول أصيب حارثة يوم بدر وهو غلام ، فجاءت أمه إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله قد عرفت منزلة حارثة مني ، فإن يك في الجنة أصبر وأحتسب ، وإن تكن الأخرى ترى ما أصنع. فقال " ويحك ـ أوهبلت ـ أوجنة واحدة هي جنان كثيرة ، وإنه لفي جنة الفردوس ".
مجھ سے عبداللہ بنمحمد مسندی نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاویہ بنعمرو نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسحاق ابراہیم بنمحمد نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے حضرت انس رضیاللہعنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
حارثہ بنسراقہ رضیاللہعنہ بر کی لڑائی میں شہید ہو گئے ۔ وہ اس وقت نوعمر تھے تو ان کی والدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ کو معلوم ہے کہ حارثہ سے مجھے کتنی محبت تھی ، اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کر لوں گی اور صبر پر ثواب کی امیدوار رہوں گی اور اگر کوئی اور بات ہے تو آپ دیکھیں گے کہ میں اس کے لیے کیا کرتی ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا افسوس کیا تم پاگل ہو گئی ہو ۔ جنت ایک ہی نہیں ہے ، بہت سی جنتیں ہیں اور وہ ( حارثہ رضیاللہعنہ ) جنتالفردوس میں ہے ۔
No comments:
Post a Comment