حدثنا علي بن عبد الله ، حدثنا يعقوب بن إبراهيم ، حدثنا أبي ، عن صالح ، حدثنا نافع ، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " إذا دخل أهل الجنة الجنة ، وأهل النار النار ، ثم يقوم مؤذن بينهم يا أهل النار لا موت ، ويا أهل الجنة لا موت ، خلود ".
ہم سے علی بنعبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا ، ان سے صالح نے ، کہا ہم سے نافع نے بیان کیا اور ان سے ابنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب اہلجنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو ایک آواز دینے والا ان کے درمیان کھڑا ہو کر پکارے گا کہ اے جہنم والو ! اب تمہیں موت نہیں آئے گی اور اے جنت والو ! تمہیں بھی موت نہیں آئے گی بلکہ ہمیشہ یہیں رہنا ہو گا ۔
No comments:
Post a Comment