حدثنا معاذ بن أسد ، أخبرنا عبد الله ، أخبرنا يونس ، عن الزهري ، قال حدثني سعيد بن المسيب ، أن أبا هريرة ، حدثه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " يدخل من أمتي زمرة هم سبعون ألفا ، تضيء وجوههم إضاءة القمر ليلة البدر ". وقال أبو هريرة فقام عكاشة بن محصن الأسدي يرفع نمرة عليه فقال يا رسول الله ادع الله أن يجعلني منهم. قال " اللهم اجعله منهم ". ثم قام رجل من الأنصار فقال يا رسول الله ادع الله أن يجعلني منهم. فقال " سبقك عكاشة ".
ہم سے معاذ بن اسد مروزی نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہبنمبارک نے خبر دی ، کہا ہم کو یونس بنیزید بن خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے سعیدبنمسیب نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کی ایک جماعت جنت میں داخل ہو گی جس کی تعداد ستر ہزار ہو گی ۔ ان کے چہرے اس طرح روشن ہوں گے جیسے چودہویں رات کا چاند روشن ہوتا ہے ۔ حضرت ابوہریرہ نے بیان کیا کہ اس پر حضرت عکاشہ بن محصن اسدی رضیاللہعنہ کھڑے ہوئے ، اپنی دھاریدار کملی جو ان کے جسم پر تھی ، اٹھاتے ہوئے عرض کیا یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ مجھے بھی ان میں سے کر دے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ ! انہیں بھی ان میں سے کر دے ۔ اس کے بعد ایک اور صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! دعا کیجئے کہ اللہ مجھے بھی ان میں سے کر دے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عکاشہ تم پر سبقت لے گئے ۔
No comments:
Post a Comment