حدثني محمد بن بشار ، حدثنا غندر ، حدثنا شعبة ، عن أبي إسحاق ، عن عمرو بن ميمون ، عن عبد الله ، قال كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم في قبة فقال " أترضون أن تكونوا ربع أهل الجنة ". قلنا نعم. قال " ترضون أن تكونوا ثلث أهل الجنة ". قلنا نعم. قال " أترضون أن تكونوا شطر أهل الجنة ". قلنا نعم. قال " والذي نفس محمد بيده إني لأرجو أن تكونوا نصف أهل الجنة ، وذلك أن الجنة لا يدخلها إلا نفس مسلمة ، وما أنتم في أهل الشرك إلا كالشعرة البيضاء في جلد الثور الأسود أو كالشعرة السوداء في جلد الثور الأحمر ".
ہم سے مجمد بن بشار نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا ، ان سے عمرو بن میمون نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک خیمہ میں تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم اس پر راضی ہو کہ اہلجنت کا ایک چوتھائی رہو ؟ ہم نے کہا کہ جی ہاں ۔ آپ نے فرمایا کیا تم اس پر راضی ہو کہ اہلجنت کا تم ایک تہائی رہو ؟ ہم نے کہا جی ہاں ۔ آپ نے فرمایا کیا تم اس پر راضی ہو کہ اہلجنت کا تم نصف رہو ؟ ہم نے کہا جی ہاں ۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ، مجھے امید ہے کہ تم لوگ ( امت مسلمہ ) اہلجنت کا حصہ ہو گے اور ایسا اس لیے ہو گا کہ جنت میں فرمانبردار نفس کے علاوہ اور کوئی داخل نہ ہو گا اور تم لوگ شرک کرنے والوں کے درمیان ( تعداد میں ) اس طرح ہو گے جیسے سیاہ بیل کے جسم پر سفید بال ہوتے ہیں یا جیسے سرخ کے جسم پر ایک سیاہ بال ہو ۔
No comments:
Post a Comment