حدثنا قيس بن حفص ، حدثنا خالد بن الحارث ، حدثنا حاتم بن أبي صغيرة ، عن عبد الله بن أبي مليكة ، قال حدثني القاسم بن محمد بن أبي بكر ، أن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " تحشرون حفاة عراة غرلا " قالت عائشة فقلت يا رسول الله الرجال والنساء ينظر بعضهم إلى بعض. فقال " الأمر أشد من أن يهمهم ذاك ".
ہم سے قیس بن حفص نے بیان کیا ، کہا ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا ، کہا ہم سے حاتم بن ابی صغیرہ نے بیان کیا ، ان سے عبداللہبنابی ملکیہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے قاسم بنمحمد بن ابی بکر نے بیان کیا اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عہنا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تم ننگے پاؤں ننگے جسم ، بلا ختنہ کے اٹھائے جاؤ گے ۔ حضرت عائشہ رضیاللہعنہا فرماتی ہیں کہ اس پر میں نے پوچھا ، یا رسول اللہ ! تو کیا مرد عورتیں ایک دوسرے کو دیکھتے ہوں گے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت معاملہ اس سے کہیں زیادہ سخت ہو گا ۔ اس خیال بھی کوئی نہیں کر سکے گا ۔
No comments:
Post a Comment