حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب ، عن الزهري ، قال حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن ، أن عائشة ـ رضى الله عنها ـ زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يا عائش هذا جبريل يقرئك السلام ". قلت وعليه السلام ورحمة الله. قالت وهو يرى ما لا نرى.
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یاعائش ! یہ جبرائیل علیہالسلام ہیں اور تمہیں سلام کہتے ہیں ۔ میں نے کہا اور ان پر بھی سلام اور اللہ کی رحمت ہو ۔ بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہ چیزیں دیکھتے تھے جو ہم نہیں دیکھتے تھے ۔
No comments:
Post a Comment