Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6197

حدثنا موسى بن إسماعيل ،‏‏‏‏ حدثنا أبو عوانة ،‏‏‏‏ حدثنا أبو حصين ،‏‏‏‏ عن أبي صالح ،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ سموا باسمي ولا تكتنوا بكنيتي ،‏‏‏‏ ومن رآني في المنام فقد رآني ،‏‏‏‏ فإن الشيطان لا يتمثل صورتي ،‏‏‏‏ ومن كذب على متعمدا فليتبوأ مقعده من النار ‏"‏‏.‏
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابو حصین نے بیان کیا ، ان سے ابوصالح نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میرے نام پر نام رکھو لیکن تم میری کنیت نہ اختیار کرو اور جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا اور جس نے قصداً میری طرف کوئی جھوٹ بات منسوب کی اس نے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لیا ۔

No comments:

Post a Comment