حدثنا إبراهيم بن موسى ، حدثنا هشام ، أن ابن جريج ، أخبرهم قال أخبرني عبد الحميد بن جبير بن شيبة ، قال جلست إلى سعيد بن المسيب فحدثني أن جده حزنا قدم على النبي صلى الله عليه وسلم. فقال " ما اسمك ". قال اسمي حزن. قال " بل أنت سهل ". قال ما أنا بمغير اسما سمانيه أبي. قال ابن المسيب فما زالت فينا الحزونة بعد.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام بن یوسف نے بیان کیا ، انہیں ابنجریج نے خبر دی ، کہا مجھ کو عبدالحمید بنجبیر بن شیبہ نے خبر دی ، کہا کہ
میں سعیدبنمسیب کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ ان کے دادا ” حزن “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آنحضر ت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تمہارا نام کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میرانام ” حزن “ ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہی وسلم نے فرمایا کہ تم ” سہل “ ہو ، انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے باپ کا رکھا ہوا نام نہیں بدلوں گا ۔ سعیدبنمسیب نے کہا اس کے بعد سے اب تک ہمارے خاندان میں سختی اورمصیبت ہی رہی ۔ حزونۃ سے صعوبت مراد ہے ۔
No comments:
Post a Comment