حدثنا مسدد ، حدثنا خالد ، حدثنا حصين ، عن سالم ، عن جابر ـ رضى الله عنه ـ قال ولد لرجل منا غلام فسماه القاسم فقالوا لا نكنيه حتى نسأل النبي صلى الله عليه وسلم فقال " سموا باسمي ، ولا تكتنوا بكنيتي ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حصین نے بیان کیا ، ان سے سالم نے اور ان سے حضرت جابر رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
ہم میں سے ایک شخص کے یہاں بچہ پیدا ہوا تو انہوں نے اس کا نام قاسم رکھا ۔ صحابہ نے ان سے کہا کہ جب تک ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ پوچھ لیں ۔ ہم اس نام پر تمہاری کنیت نہیں ہونے دیں گے ۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت نہ اختیار کرو ۔
No comments:
Post a Comment