حدثنا عبدان ، أخبرنا عبد الله ، عن يونس ، عن الزهري ، عن أبي أمامة بن سهل ، عن أبيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " لا يقولن أحدكم خبثت نفسي ، ولكن ليقل لقست نفسي ". تابعه عقيل.
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم کو حضرت عبداللہبنمبارک نے خبر دی ، وہ یونس سے روایت کرتے ہیں ، وہ زہری سے ، وہ ابوامامہ بن سہل سے ، وہ اپنے باپ سے ،
وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی ہرگز یوں نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا لیکن یوں کہہ سکتا ہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا ۔ اس حدیث کو عقیل نے بھی ابنشہاب سے روایت کیا ہے ۔
No comments:
Post a Comment