Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6174

قال سالم فسمعت عبد الله بن عمر ،‏‏‏‏ يقول انطلق بعد ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبى بن كعب الأنصاري يؤمان النخل التي فيها ابن صياد ،‏‏‏‏ حتى إذا دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم طفق رسول الله صلى الله عليه وسلم يتقي بجذوع النخل ،‏‏‏‏ وهو يختل أن يسمع من ابن صياد شيئا قبل أن يراه ،‏‏‏‏ وابن صياد مضطجع على فراشه في قطيفة له فيها رمرمة أو زمزمة ،‏‏‏‏ فرأت أم ابن صياد النبي صلى الله عليه وسلم وهو يتقي بجذوع النخل ،‏‏‏‏ فقالت لابن صياد أى صاف ـ وهو اسمه ـ هذا محمد‏.‏ فتناهى ابن صياد‏.‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لو تركته بين ‏"‏‏.
سالم نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابی بن کعب انصاری رضیاللہعنہ کو ساتھ لے کر اس کھجور کے باغ کی طرف روانہ ہوئے جہاں ابنصیاد رہتا تھا ۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باغ میں پہنچے تو آپ نے کھجور کی ٹہنیوں میں چھپنا شروع کیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے کہ اس سے پہلے کہ وہ دیکھے چھپ کر کسی بہانے ابنصیاد کی کوئی بات سنیں ۔ ابنصیاد ایک مخملی چادر کے بستر پر لیٹا ہوا تھا اور کچھ گنگنارہا تھا ۔ ابنصیاد کی ماں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور کے تنوں سے چھپ کر آتے ہوئے دیکھ لیا اور اسے بتا دیا کہ اے صاف ! ( یہ اس کا نام تھا ) محمد آ رہے ہیں ۔ چنانچہ وہ متنبہ ہو گیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اس کی ماں اسے متنبہ نہ کرتی تو بات صاف ہو جاتی ۔

No comments:

Post a Comment