Saturday, 18 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6122

حدثنا آدم ،‏‏‏‏ حدثنا شعبة ،‏‏‏‏ حدثنا محارب بن دثار ،‏‏‏‏ قال سمعت ابن عمر ،‏‏‏‏ يقول قال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ مثل المؤمن كمثل شجرة خضراء ،‏‏‏‏ لا يسقط ورقها ،‏‏‏‏ ولا يتحات ‏"‏‏.‏ فقال القوم هي شجرة كذا‏.‏ هي شجرة كذا ،‏‏‏‏ فأردت أن أقول هي النخلة‏.‏ وأنا غلام شاب فاستحييت ،‏‏‏‏ فقال ‏"‏ هي النخلة ‏"‏‏.‏ وعن شعبة حدثنا خبيب بن عبد الرحمن عن حفص بن عاصم عن ابن عمر مثله وزاد فحدثت به عمر فقال لو كنت قلتها لكان أحب إلى من كذا وكذا‏.‏
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے محارب بن دثار نے ، کہا کہ میں نے حضرت ابنعمر رضیاللہعنہا سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، مومن کی مثال اس سرسبز درخت کی ہے ، جس کے پتے نہیں چھڑتے ۔ صحابہ نے کہا کہ یہ فلاں درخت ہے ۔ یہ فلاں درخت ہے ۔ میرے دل میں آیا کہ کہوں کہ یہ کھجور کا درخت ہے لیکن چونکہ میں نوجوان تھا ، اس لئے مجھ کو بولتے ہوئے حیاء آئی ۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے ۔ اور اسی سند سے شعبہ سے روایت ہے کہ کہا ہم سے خبیب بن عبدالرحمٰن نے ، ان سے حفصبنعاصم نے اور ان سے ابنعمر رضیاللہعنہما نے اسی طرح بیان کیا اور یہ اضافہ کیا کہ پھر میں نے اس کا ذکر عمر رضیاللہعنہ سے کیا تو انہوں نے کہا اگر تم نے کہہ دیا ہوتا تو مجھے اتنا اتنا مال ملنے سے بھی زیادہ خوشی حاصل ہوتی ۔

No comments:

Post a Comment