حدثني محمد بن عبد الرحيم ، أخبرنا سريج بن يونس أبو الحارث ، حدثنا مروان بن شجاع ، عن سالم الأفطس ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " الشفاء في ثلاثة شرطة محجم ، أو شربة عسل ، أو كية بنار ، وأنهى أمتي عن الكى ".
ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو سریج بن یونس ابو حارث نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے مروان بن شجاع نے بیان کیا ، ان سے سالم افطس نے بیان کیا ، ان سے سعیدبنجبیر نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہبنعباس رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شفاء تین چیزوں میں ہے پچھنا لگوانے میں ، شہد پینے میں اور آگ سے داغنے میں مگر میں اپنی امت کو آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں ۔
No comments:
Post a Comment