حدثنا علي بن عبد الله ، حدثنا إسماعيل بن إبراهيم ، أخبرنا أيوب ، عن عبد الله بن أبي مليكة ، قال حدثني عبيد بن أبي مريم ، عن عقبة بن الحارث ، قال وقد سمعته من ، عقبة لكني لحديث عبيد أحفظ قال تزوجت امرأة ، فجاءتنا امرأة سوداء فقالت أرضعتكما. فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فقلت تزوجت فلانة بنت فلان فجاءتنا امرأة سوداء فقالت لي إني قد أرضعتكما. وهى كاذبة فأعرض ، فأتيته من قبل وجهه ، قلت إنها كاذبة. قال " كيف بها وقد زعمت أنها قد أرضعتكما ، دعها عنك " وأشار إسماعيل بإصبعيه السبابة والوسطى يحكي أيوب.
ہم سے علی بنعبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے ، کہا ہم کو ایوبسختیانی نے خبر دی ، انہیں عبداللہبنابی ملیکہ نے ، کہا کہ مجھ سے عبیداللہ بن ابی مریم نے بیان کیا ، ان سے عقبہ بن حارث رضیاللہعنہ نے ( عبداللہبنابی ملیکہ نے ) بیان کیا کہ
میں نے یہ حدیث خود عقبہ سے بھی سنی ہے لیکن مجھے عبید کے واسطے سے سنی ہوئی حدیث زیادہ یاد ہے ۔ عقبہ بن حارث نے بیان کیا کہ میں نے ایک عورت ( ام یحییٰ بن ابی اہاب ) سے نکاح کیا ۔ پھر ایک کالی عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں ( میاں بیوی ) کو دودھ پلایا ہے ۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے فلانی بنت فلاںسے نکاح کیا ہے ۔ اس کے بعد ہمارے یہاں ایک کالی عورت آئی اور مجھ سے کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے ، حالانکہ وہ جھوٹی ہے ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عقبہ کا یہ کہنا کہ وہ جھوٹی ہے ناگوار گزرا ) آپ نے اس پر اپنا چہرہمبارک پھیر لیا ۔ پھر میں آپ کے سامنے آیا اور عرض کیا وہ عورت جھوٹی ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس بیوی سے اب کیسے نکاح رہ سکے گا جبکہ یہ عورت یوں کہتی ہے کہ اس نے تم دونوںکو دودھ پلایاہے ، اس عورت کو اپنے سے الگ کر دو ۔ “ ( حدیث کے راوی ) اسماعیل بن علیہ نے اپنی شہادت اور بیچ کی انگلی سے اشارہ کر کے بتایا کہ ایوب نے اس طرح اشارہ کرکے
No comments:
Post a Comment