حدثني إسحاق ، أخبرنا عبيد الله ، عن شيبان ، عن يحيى ، عن محمد بن عبد الرحمن ، مولى بني زهرة عن أبي سلمة ـ قال وأحسبني قال ـ سمعت أنا من أبي سلمة ، عن عبد الله بن عمرو ، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " اقرإ القرآن في شهر ". قلت إني أجد قوة حتى قال " فاقرأه في سبع ولا تزد على ذلك ".
مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبیداللہ بن موسیٰ نے خبر دی ، انہیں شیبان نے ، انہیں یحییٰبنابیکثیر نے ، انہیں بنیزہرہ کے مولیٰ محمد بن عبدالرحمٰن نے ، انہیں ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے ، یحییٰ نے کہا اور میں خیال کرتا ہوں شاید میں نے یہ حدیث خود ابوسلمہ سے سنی ہے ۔ بلاواسطہ ( محمد بن عبدالرحمٰن کے ) خیر ابوسلمہ نے عبداللہبنعمروبنعاص رضیاللہعنہما سے روایت کیا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ہر مہینے میں قرآن کا ایک ختم کیا کرو میں نے عرض کیا مجھ کو تو زیادہ پڑھنے کی طاقت ہے ۔ آپ نے فرمایا اچھا سات راتوں میں ختم کیا کر اس سے زیادہ مت پڑھ ۔
No comments:
Post a Comment