حدثنا نصر بن علي ، أخبرني أبو أحمد ، حدثنا إسرائيل ، عن أبي إسحاق ، عن الأسود بن يزيد ، عن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ قال أول سورة أنزلت فيها سجدة { والنجم}. قال فسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم وسجد من خلفه ، إلا رجلا رأيته أخذ كفا من تراب فسجد عليه ، فرأيته بعد ذلك قتل كافرا ، وهو أمية بن خلف.
ہم سے نصر بن علی نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابو احمد زبیری نے خبر دی ، کہا ہم کو اسرائیل نے خبر دی ، ان سے ابواسحاق نے ، ان سے اسود بنیزید نے اور ان سے عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
سب سے پہلے نازل ہونے والی سجدہ والی سورت ” سورۃ النجم “ ہے ۔ بیان کیا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اس کی تلاوت کے بعد ) سجدہ کیا اور جتنے لوگ آپ کے پیچھے تھے سب ہی نے آپ کے ساتھ سجدہ کیا ، سوا ایک شخص کے ، میں نے دیکھا کہ اس نے اپنی ہتھیلی میں مٹی اٹھائی اور اسی پر سجدہ کر لیا ۔ بعد میں ( بدر کی لڑائی میں ) میں نے اسے دیکھا کہ کفر کی حالت میں وہ قتل کیا ہوا پڑا ہے ۔ وہ شخص امیہبنخلف تھا ۔
No comments:
Post a Comment