Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4847

حدثنا الحسن بن محمد ،‏‏‏‏ حدثنا حجاج ،‏‏‏‏ عن ابن جريج ،‏‏‏‏ قال أخبرني ابن أبي مليكة ،‏‏‏‏ أن عبد الله بن الزبير ،‏‏‏‏ أخبرهم أنه ،‏‏‏‏ قدم ركب من بني تميم على النبي صلى الله عليه وسلم فقال أبو بكر أمر القعقاع بن معبد‏.‏ وقال عمر بل أمر الأقرع بن حابس‏.‏ فقال أبو بكر ما أردت إلى ـ أو إلا ـ خلافي‏.‏ فقال عمر ما أردت خلافك‏.‏ فتماريا حتى ارتفعت أصواتهما ،‏‏‏‏ فنزل في ذلك ‏ {‏ يا أيها الذين آمنوا لا تقدموا بين يدى الله ورسوله‏}‏ حتى انقضت الآية‏.‏
ہم سے حسن بنمحمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے حجاج نے بیان کیا ، ان سے ابنجریج نے بیان کیا ، انہیں ابن ابی ملیکہ نے خبر دی اور انہیں حضرت عبداللہبنزبیر رضیاللہعنہما نے خبر دی کہ
قبیلہ بنیتمیم کے سواروں کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا ۔ حضرت ابوبکر رضیاللہعنہ نے کہا کہ ان کا امیر آپ قعقاع بن معبد کو بنا دیں اور حضرت عمر رضیاللہعنہ نے کہا بلکہ اقرع بنحابس کو امیر بنائیں ۔ حضرت ابوبکرنے اس پر کہا کہ مقصد تو صرف میری مخالفت ہی کرنا ہے ۔ حضرت عمر نے کہا کہ میں نے آپ کے خلاف کرنے کی غرض سے یہ نہیں کہا ہے ۔ اس پر دونوں میں بحث چلی گئی اور آواز بھی بلند ہو گئی ۔ اسی کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی کہ ” اے ایمان والو ! تم اللہ اور اس کے رسول سے پہلے کسی کام میں جلدی مت کیا کرو ۔ “ آخر آیت تک ۔

No comments:

Post a Comment