حدثنا عمر بن حفص ، حدثنا أبي قال ، حدثنا الأعمش ، قال سمعت أبا صالح ، قال سمعت أبا هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " بين النفختين أربعون ". قالوا يا أبا هريرة أربعون يوما قال أبيت. قال أربعون سنة قال أبيت. قال أربعون شهرا. قال أبيت ، ويبلى كل شىء من الإنسان إلا عجب ذنبه ، فيه يركب الخلق.
ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا ، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا ، انہوں نے ابوصالح سے سنا اور انہوں نے ابوہریرہ رضیاللہعنہ سے سنا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، دونوں صوروں کے پھونکے جانے کا درمیانی عرصہ چالیس ہے ۔ حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ کے شاگردوں نے پوچھا ، کیا چالیس دن مراد ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں پھر انہوں نے پوچھا چالیس سال ؟ اس پر بھی انہوں نے انکار کیا ۔ پھر انہوں نے پوچھا چالیس مہینے ؟ اس کے متعلق بھی انہوں نے کہا کہ مجھ کو خبر نہیں اور ہر چیز فنا ہو جائے گی ، سوا ریڑھ کی ہڈی کے کہ اسی سے ساری مخلوق دوبارہ بنائی جائے گی ۔
No comments:
Post a Comment