Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4811

حدثنا آدم ،‏‏‏‏ حدثنا شيبان ،‏‏‏‏ عن منصور ،‏‏‏‏ عن إبراهيم ،‏‏‏‏ عن عبيدة ،‏‏‏‏ عن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ قال جاء حبر من الأحبار إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال يا محمد ،‏‏‏‏ إنا نجد أن الله يجعل السموات على إصبع والأرضين على إصبع ،‏‏‏‏ والشجر على إصبع ،‏‏‏‏ والماء والثرى على إصبع ،‏‏‏‏ وسائر الخلائق على إصبع ،‏‏‏‏ فيقول أنا الملك‏.‏ فضحك النبي صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجذه تصديقا لقول الحبر ثم قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏ {‏ وما قدروا الله حق قدره والأرض جميعا قبضته يوم القيامة والسموات مطويات بيمينه سبحانه وتعالى عما يشركون‏}‏
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شیبان بن عبدالرحمان نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے ابراہیم نخعی نے ، ان سے عبیدہ سلما نی نے اور ان سے حضرت عبداللہبنمسعود رضیاللہعنہما نے کہ
علماء یہود میں سے ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ اے محمد ! ہم تورات میں پاتے ہیں کہ اللہ تعا لیٰ آسمانوںکو ایک انگلی پر رکھ لے گا اس طرح زمین کو ایک انگلی پر ، درختوں کو ایک انگلی پر ، پانی اور مٹی کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر ، پھرفرمائے گا کہ میں ہی بادشاہ ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پر ہنس دیئے اور آپ کے سامنے کے دانت دکھائی دینے لگے ۔ آپ کا یہ ہنسنا اس یہودی عالم کی تصدیق میں تھا ۔ پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت کی ۔ ” اور ان لوگوں نے اللہ کی عظمت نہ کی جیسی عظمت کرنا چاہئے تھی اور حال یہ کہ ساری زمین اسی کی مٹھی میں ہو گی قیامت کے دن اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے ۔ وہ ان لوگوں کے شرک سے بالکل پاک اور بلند تر ہے ۔ “

No comments:

Post a Comment