حدثنا أبو اليمان ، أخبرنا شعيب ، عن الزهري ، حدثني إسماعيل ، قال حدثني أخي ، عن سليمان ، أراه عن محمد بن أبي عتيق ، عن ابن شهاب ، عن خارجة بن زيد ، أن زيد بن ثابت ـ رضى الله عنه ـ قال نسخت الصحف في المصاحف ، ففقدت آية من سورة الأحزاب ، كنت أسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ بها ، فلم أجدها إلا مع خزيمة بن ثابت الأنصاري الذي جعل رسول الله صلى الله عليه وسلم شهادته شهادة رجلين ، وهو قوله { من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه}
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو شعیب نے خبر دی زہری سے ‘ دوسری سند اورمجھ سے اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے بھائی نے بیان کیا ‘ ان سے سلیمان نے ‘ میرا خیال ہے کہ محمد بن عتیق کے واسطہ سے ‘ ان سے ابن شہاب ( زہری ) نے اور ان سے خارجہ بن زید نے کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا
جب قرآن مجید کو ایک مصحف کی ( کتابی ) صورت میں جمع کیا جانے لگا تو میں نے سورۃ الاحزاب کی ایک آیت نہیں پائی جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے برابر آپ کی تلاوت کرتے ہوئے سنتا رہا تھا جب میں نے اسے تلاش کیا تو ) صرف خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے یہاں وہ آیت مجھے ملی ۔ یہ خزیمہ رضی اللہ عنہ وہی ہیں جن کی اکیلے کی گواہی کو رسول اللہ نے دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا ۔ وہ آیت یہ تھی من المؤمنین رجال صدقوا ما عاھدو اللہ علیہ ( الاحزاب : 23 ) ترجمہ باب کے ذیل میں گزر چکا ہے ) ۔
No comments:
Post a Comment