Friday, 10 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 2798

حدثنا يوسف بن يعقوب الصفار ،‏‏‏‏ حدثنا إسماعيل ابن علية ،‏‏‏‏ عن أيوب ،‏‏‏‏ عن حميد بن هلال ،‏‏‏‏ عن أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ قال خطب النبي صلى الله عليه وسلم فقال ‏"‏ أخذ الراية زيد فأصيب ،‏‏‏‏ ثم أخذها جعفر فأصيب ،‏‏‏‏ ثم أخذها عبد الله بن رواحة فأصيب ،‏‏‏‏ ثم أخذها خالد بن الوليد عن غير إمرة ففتح له ـ وقال ـ ما يسرنا أنهم عندنا ‏"‏‏.‏ قال أيوب أو قال ‏"‏ ما يسرهم أنهم عندنا ‏"‏‏.‏ وعيناه تذرفان‏.‏
ہم سے یوسف بن یعقوب صفار نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل بن علیہ نے ، ان سے ایوب نے ، ان سے حمید بن ہلال نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا آپ نے فرمایا فوج کا جھنڈا اب زید نے اپنے ہاتھ میں لیا اور وہ شہید کر دیئے گئے پھر جعفر نے لے لیا اور وہ بھی شہید کر دیئے گئے پھر عبداللہ بن رواحہ نے لے لیا اور وہ بھی شہید کر دیئے گئے اور اب کسی ہدایت کا انتظار کئے بغیر خالد بن ولید نے جھنڈا اپنے ہاتھ میں لے لیا ۔ اور ان کے ہاتھ پر اسلامی لشکر کو فتح ہوئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور ہمیں کوئی اس کی خوشی بھی نہیں تھی کہ یہ لوگ جو شہید ہو گئے ہیں ہمارے پاس زندہ رہتے کیونکہ وہ بہت عیش و آرام میں چلے گئے ہیں ۔ ایوب نے بیان کیا یا آپ نے یہ فرمایا کہ انہیں کوئی اس کی خوشی بھی نہیں تھی کہ ہمارے ساتھ زندہ رہتے ، اس وقت آنحضرت کی صلی اللہ علیہ وسلم آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔

No comments:

Post a Comment